اذان کے بعد کی دعائیں

اذان سے فارغ ہونے کے بعد مؤذن اور سننے والا دونوں درود ابراہیمی پڑھیں
پھر درج ذیل دعاؤں میں سے کوئی دعاء پڑھیں

اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدِ الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثُهُ مَقَاماً مَّحْمُوداً الَّذِي وَعَدْتَهُ

اے اللہ ! اس مکمل پکار (اذان) اور قائم ہونے والی نماز کے رب محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وسیلہ عطا فرما اور انھیں فضیلت سے نواز دے، اور انھیں مقام محمود پر فائز کر، جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے۔

O Allah! The Lord of this complete call (adhan) and established prayer, Grant Muhammad (peace and blessings of Allah be upon him) the Wasila and bestow him with excellence, and make him the Mahmud, which You have promised him

أَشْهَدُ أَنْ لا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ رَضَيْتُ بِاللَّهِ رَبَّاً وَبِمُحَمَّدٍ رَسُوْلاً وَبِالْإِسْلَامِ دِيناً

میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہی تنہا معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور اسکے رسول ہیں میں راضی ہو گیا کہ اللہ میرا رب ہے، محمد میرے رسول ہیں اور اسلام میرا دین ہے۔

I bear witness that there is no god but Allah, He alone is God without any partner, and I bear witness that Muhammad is his slave and his messenger I agree that Allah is my Lord, Muhammad is my messenger and Islam is my religion