سونے سے پہلے کی دعائیں

سونے سے پہلے کی دعا
جب کوئی آدمی سونے کا ارادہ کرے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو جمع کرے پھر اس میں پھونک مارے۔ اس میں سورۃ اخلاص اور معوذتین پڑھے پھر ان کو اپنے جسم پر جہاں تک ممکن ہو پھیرے، اپنے سر چہرہ اور جسم کے اگلے حصے سے شروع کرے اور یہ عمل تین مرتبہ کرے۔ نیز سوتے وقت آیت الکرسی، سورہ بقرۃ کی آخری دو آیتوں کی تلاوت بھی ثابت ہے۔
اس کے بعد ان دعاؤں کو پڑھے۔

باسْمِكَ اللَّهُمَّ أَمُوتُ وَأَحْي

اے اللہ ! تیرے ہی نام کے ساتھ مرتا ہوں اور جیتا ہوں۔

O Allah! I die and live with your name

باسْمِكَ رَبِّي وَضَعَتْ جَنبِي وَبِكَ أَرْفَعُهُ فَإِنْ أَمْسَكَتَ نَفْسِي فَارْحَمُهَا وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَأَحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ

تیرے ہی نام کے ساتھ اے میرے پروردگار میں نے اپنا پہلورکھا اور تیرے ساتھ ہی اسے اٹھاؤں گا۔ پس تو اگر میری جان کو روک لے تو اس پر رحم کر اور اگر اسے چھوڑ دے تو اس کی حفاظت کر جس کے ساتھ تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔

It is with Your name, O my Lord, that I lay down my shoulder and with You I will lift it up. So, if You withholds my life, then have mercy on it, and if You spares it, then protect it as You protects Your pious servants

پھر سبحان اللہ 33 مرتبہ الحمد للہ 33 مرتبہ اللہ اکبر 34 مرتبہ پڑھے۔