جس نے خواب میں سورۃ الانشراح یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو امام جعفر صادق فرماتے ہیں کہ وہ عوارض اور امراض سے محفوظ رہے گا۔ اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اس کے سینے کو اسلام کے لیے کھول دینگے۔
اور کہا گیا کہ کسی آدمی کا اس پر احسان ہوگا۔ جو کہ یہ اس کے لیے کر رہا ہے۔ اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اس کے کام کو آسان کریں گے۔ اور اس کے غم دور ہو نگے۔
