خواب میں سورۃ الضحی کی تلاوت کی تعبیر

جس نے خواب میں سورۃ الضحی یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو امام نافع اور ابن کثیر فرماتے ہیں کہ وہ بہت زیادہ خیر پائے گا۔ اور کہا گیا کہ وہ ضعیفوں اور مسکینوں پر رحم اور مہربانی کرنے والا ہو گا۔

اور بعض کی راۓ کہ وہ خوف کے بعد امن اور مایوسی کے بعد خوشخبری اور ناامیدی کے بعد امید پائے گا۔ اور اگر وہ فقیر ہوتو دلیل ہے قناعت پسند ہوگا۔ اور بعض دفعہ موت کے قریب ہونے کی علامت ہوتی ہے۔

khwab me surah duha tabeer
Share via
Copy link
Powered by Social Snap