خواب میں سورۃ الفتح کی تلاوت کی تعبیر

جس نے خواب میں سورۃ الفتح یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ دلیل ہے وہ بھائیوں اور رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرے گا۔ اور کہا گیا کہ اسے جہاد فی سبیل اللہ نصیب ہو گا۔ اور کہا گیا کہ اس کے لیے دنیا اور آخرت کی نعمتوں کو اکٹھا کیا جآئے گا۔

اور کہا گیا کہ اسکی دعا قبول ہو گی۔ اور کہا گیا کہ اسے تنگی سے خوشحالی ملے گی۔ اور جو چیز طلب کرے گا اس میں کامیابی ملے گی۔ اور کہا گیا کہ اس کے لیے بھلائیوں کے دروازے کھول دئے جائیگے۔ اور حضورﷺ کے ہاتھ پر بیعت کرنے والوں کی طرح ہوگا۔

khwab me surah fatah ki tabeer
Share via
Copy link
Powered by Social Snap