خواب میں سورة الحشر کی تلاوت کی تعبیر

جس نے خواب میں سورۃ الحشر یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو دلیل ہے اللہ تعالی اس کو نیکوں کے ساتھ اٹھائیں گے۔ اور کہا گیا کہ وہ دین میں فساد کے بعد اصلاح پاۓ گا۔ اور تنگدستی سے نکل کر خوشحالی میں آئے گا۔ اور اگر وہ مسافر ہوتو وہ سفر سے واپس آئے گا اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اس کے دشمنوں کو ہلاک کر یں گے۔

اور کہا گیا کہ اسے اللہ تعالی مال عطا کریں گے۔ اور قیامت کے دن اسی حالت میں اٹھا یا جآئے گا۔ اور جعفر صادق فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی اسے قیامت کے دن اٹھائیں گے اور اس سے راضی ہو نگے۔

khwab me surah hashar ki tabeer
Share via
Copy link
Powered by Social Snap