جس نے خواب میں سورۃ الجاثیہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو وہ زہد پاۓ گا۔ اور خاشعین میں سے ہو گا اور کہا گیا کہ وہ اللہ تعالی سے ڈرے گا۔ اور اس کے لیے برائیوں سے نجات کی امید کی جاتی ہے۔اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اس کی غلطیوں پر پردہ پوشی کر یں گے اور اس کو خوف سے امن دینگے۔ اور قیامت کے دن اسے امن کے ساتھ اٹھائیں گے۔
