جس نے خواب میں سورۃ التین یا اس کا کوئی حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو یہ تنبیہ اور خوف ہے تا ہم وہ اس سے محفوظ رہے گا اور اس کا انجام اچھا ہوگا۔ اور کہا گیا کہ اسے نبیوں ولیوں اور پاک لوگوں کا عمل نصیب ہو گا۔ اور بقول بعض کہ اسے رزق برکت اور لمبی عمر نصیب ہوگی۔ اور بعض دفعہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ قسم اٹھائے گا۔
بعض علماء نے کہا کہ وہ شرمندہ ہو گا۔ اور اس شرمندگی کا انجام اچھا ہوگا۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ اللہ تعالی اس کی حاجتوں کو جلدی پورا فرمائیں گے۔ اور اس کے رزق کو آسان فرمائیں گے۔ اور کہا گیا کہ وہ علم نافع حاصل کرے گا۔ اور اللہ تعالی اس کے ساتھ دین و دنیا اور آخرت میں آسانیوں والا معاملہ فرمائیں گے۔
