نماز کی دعائیں اور نماز کے بعد کے اذکار

دعاء استفتاح ( دعا ثناء)

اللَّهُمَّ بَاعِدُ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللَّهُمَّ نَقْنِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ اللَّهُمَّ اغْسِلُ خَطَايَايَ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرْدِ

اے اللہ ! میرے اور میری گناہوں کے درمیان اتنی دوری پیدا کر دے جتنی دوری مشرق و مغرب کے مابین ہے، اے اللہ ! مجھے گناہوں سے اس طرح پاک وصاف کر دے جیسے سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے، اے اللہ ! دھودے میری خطاؤں کو پانی ، برف اور اولے سے۔

O Allah! Create as much distance between me and my sins as the distance between East and West, O Allah! Cleanse me from sins like a white cloth is cleaned from dirt, O Allah! Wash away my sins with water, snow and hail

سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ 

اے اللہ پاک ہے تیری ذات، ہم تیری تعریف کرتے ہیں، بڑا بابرکت ہے تیرا نام، اور بڑی عالی ہے تیری شان ، اور تیرے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں۔

O Allah, glory be to You, we praise You, blessed is Your name, and great is Your glory, and there is no true god but You

تعوذ

أَعُوذُ بِاللهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ

میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی جو سننے اور جاننے والا ہے ، مردود شیطان سے، اس کے وسوسے سے، اس کی پھونکوں سے اور اس کے خطرے سے۔

I seek refuge in Allah, the All-Hearing, All-Knowing, from the evil Satan, from his whispers, from his whispers and from his threats

یا پھر یہ تعوذ پڑھیں

أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ

میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی مردود شیطان سے، اس کے وسوسے سے، اس کی پھونکوں سے اور اس کے خطرے سے۔

I seek refuge in Allah from the rejected Satan, from his whispers, from his blows and from his threats

تسمیہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

شروع اللہ کے نام سے جو مہربان نہایت رحم والا ہے

Beginning in the name of Allah, the Merciful, the Merciful

تسمیہ کے بعد سورہ فاتحہ پڑھیں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی بھی سورۃ پڑھیں ، یا قرآن مجید کا کوئی حصہ۔

رکوع کی دعا

سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ ( تین بار)

میں پاکی بیان کرتا ہوں اپنے عظمت والے رب کی

سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوْحِ

نہايت ہی پاک، بڑا مقدس ہے فرشتوں اور جيريل عليہ السلام کا رب

سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرُلِي

اے اللہ ! اے ہمارے رب ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں اور تیری حمد کرتے ہیں ،اے اللہ تو مجھ کو بخش دے۔

قومہ کی دعاء

سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ حَمْداً كَثِيراً طَيِّباً مُّبَارَكًا فِيْهِ

اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی ،اے ہمارے رب! تیرے ہی لئے بہت تعریف ہے پاک و بابرکت اور بہت زیادہ تعریف

سجدہ کی دعاء

سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى ( تین بار)

میں اپنے بلند و بالا رب کی پاکی بیان کرتا ہوں۔

سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوْحِ

نہايت ہی پاک، بڑا مقدس ہے فرشتوں اور جيريل عليہ السلام کا رب

سُبحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْلِي

اے اللہ ! اے ہمارے رب ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں اور تیری حمد کرتے ہیں، اے اللہ تو مجھ کو بخش دے۔

دونوں سجدوں کے درمیان کی دعاء

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمُنِي وَاهْدِنِي، وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي

اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، مجھ کو عافیت دے اور مجھے روزی دے۔

رَبِّ اغْفِرْلِی رَبِّ اغْفِرْ لِي

اے میرے رب مجھ کو بخش دے، اے میرے رب مجھ کو بخش دے

تشهد (التحيات)

التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِيْنَ، أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ

سب اوراد و وظائف ، سب عجز و نیاز اور سب صدقے و خیرات اللہ کے لئے ہیں اے نبی آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم سب پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہی تنہا معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔

درود شریف

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ ، اَللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ

اے اللہ ! محمد پر اور آل محمد پر اسی طرح رحمت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر رحمت نازل کی ہے بے شک تو قابل تعریف اور لائق تمجید ہے اے اللہ محمد اور آل محمد پر اسی طرح یہ برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکتیں نازل فرمائی ہیں بے شک تو قابل تعریف اور لائق تمجید ہے۔

درود شریف کے بعد کی دعائیں

اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْماً كَثِيراً وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ فَا غُفِرُلِي مَغْفِرَةً مِّنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ

اے اللہ ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے، اور تیرے علاوہ کوئی گنا ہوں کو بخشنے والا نہیں ہے، اس لئے تو مجھے اپنی طرف سے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تو بڑا ہی بخشنے والا اور بہت زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ وَأَعُوذُبِكَ مِنَ النَّارِ

اے اللہ ! میں تجھ سے جنت کا طلب گار ہوں اور جہنم کی آگ سے پناہ چاہتا ہوں۔

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمُتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَسْرَفْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ، وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ

اے اللہ ! میرے وہ سارے گناہ بخش دے جسے میں نے پہلے کیا اور جسے بعد میں کیا جسے میں نے پوشیدہ کیا اور جسے میں نے اعلانیہ کیا اور جو میں نے زیادتیاں کی ہیں اور جن گناہوں کو تو مجھے سے زیادہ اچھی طرح جانتا ہے تو ہی اول و آخر ہے تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ

اے اللہ یقیناً میں تیری پناہ چاہتا ہوں عذاب قبر سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں زندگی اور موت کے فتنہ سے ،اے اللہ ! بے شک میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں گناہگار کرنے والی باتوں سے اور مقروض ہونے سے۔

نماز ختم کرتے وقت سلام پھیرنے کا طریقہ

نماز ختم کرتے وقت دائیں وبائیں جانب

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله کہنا چاہئے۔

سلام کے بعد کی دعائیں

اللَّهُ أَكْبَرُ

اللہ سب سے بڑا ہے۔

تین بار اسْتَغْفِرُ اللہ پڑھ کر ذیل کی دعائیں پڑھیں 
اللَّهُمَّ أَنتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَالْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ

اے اللہ ! تو ہی سلام ہے اور تیری ہی جانب سے سلامتی ہے تو بابرکت ہے بزرگی اور عزت والے۔

اللَّهُمَّ أَعِنِّى عَلَىٰ ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ

اے اللہ ! اپنے ذکر اپنے شکر اور اپنی عبادت میں حسن پیدا کرنے پر میری مدد فرما

لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدٌ منكَ الْجَدِّ

تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اے اللہ ! جو تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں ، اور جو تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں، اور کسی بزرگی والے کی بزرگی تجھ کو فائدہ نہیں پہونچا سکتی۔

لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ ، وَلَهُ الثَنَاءُ الْحَسَنُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ

اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے اللہ کی توفیق کے بغیر نہ کسی برائی سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ کچھ کرنے کی، اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور ہم اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتے اور ساری نعمتیں اسی کی ہیں سارا فضل اسی کے لئے ہے، اور اچھی ثناء اسی کے لئے ہے۔ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، ہم اسی کے لئے دین کو خالص کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ بات کافروں کو ناپسند ہی کیوں نہ ہو۔

اللهم إني أعوذُ بِكَ مِنَ الْبَحْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَأَعُوذُبِكَ مِنْ أَنْ أَرُدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ

اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں بخل سے، اور تیری پناہ چاہتا ہوں بز دلی سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں بے غرض عمر کی طرف لوٹا دیئے جانے سے، اور تیری پناہ چاہتا ہوں دنیا کے فتنے اور قبر کے عذاب سے۔

آیت الکرسی

اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَؤُدُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ

اللہ تعالیٰ ہی معبود برحق ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو زندہ اور سب کا تھامنے والا ہے، جسے نہ اونگھ آئے نہ نیند ، اس کی ملکیت میں زمین و آسمان کی تمام چیزیں ہیں ، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کر سکے، وہ جانتا ہے جو اس کے سامنے ہے اور جوان کے پیچھے ہے، اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے اس کی کرسی کی وسعت نے زمین و آسمان کو گھیر رکھا ہے اور وہ (اللہ تعالیٰ) ان کی حفاظت سے نہ تھکتا اور نہ اکتاتا ہے، وہ تو بہت بلند اور بہت بڑا ہے۔

پھر قُلْ هُوَ اللهُ أَحدٌ او رمعوذتين قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اورقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھے۔
ان دعاؤں کے بعد سبحان اللہ ۳۳ مرتبه، الحمد لله۳۳ مرتبہ اللہ اکبر۳۳ مرتبه کہے پھر سو کی تعداد مکمل کرنے کے لئے یہ دعاء پڑھے۔
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔