حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں دیکھنا اور تعبیر

خواب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا دیدار خیروبرکت، عبادت و بزرگی، رزق ایثار، مقامات مقدسہ کی تعمیر کا اہتمام اولاد صالح امر بالمعروف نہی عن المنکر، ہدایت، اللہ تعالی کی اطاعت میں رشتہ داروں اور اہل عیال کو چھوڑنے کی دلالت کرتا ہے۔

اسی طرح ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں دیکھنا والد کا شفیق ہونے کی دلیل ہے۔ بعض مرتبہ ابراہیم علیہ السلام کی تعبیر شدائد میں مبتلا ہونے کے بعد اس سے نجات ملنے پر دلالت کرتی ہے۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیکھنا رشتہ داروں کے درمیان اصلاح کا مشکل ہونا یا خیر کے توقع رکھنے والے کے لئے خیر کے مشکل ہونے کی دلیل ہے۔

ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں دیکھنا نیکی کی طرف رہنمائی نیکی پر مداوت و حفاظت اور بد بھائیوں سے دور جانے کی تعبیر دیتی ہے۔

khwab me hazrat ibraheem a.s ko dekhna

اگر حضرت ابراہیم علیہ السلام خواب دیکھنے والے کو چھو رہے ہیں تو یہ محبت الٰہی ملنے کی دلیل ہے۔ اگر کسی کے اعضاء میں سے کسی عضو میں تکلیف ہو اور وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اس سے مس کرتے ہوئے دیکھے تو اس کی شفاء اور اللہ تعالی کی طرف سے عافیت ملنے کی نشانی ہے۔

اسی طرح ابراہیم علیہ السلام کو دیکھنا حج بیت اللہ کے نصیب ہونے کی دلیل ہے۔ خواب دیکھنے والا شخص ضرور بیت اللہ کی زیارت کرے گا۔

اگر کوئی عورت خواب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی اولاد کی وجہ سے اسے اس کا شوہر تکلیف پہنچائے گا یا اس کی بعض اولاد تکلیف میں مبتلا ہوگی۔ اور پھیر اسے نجات مل جائے گی۔

خواب دیکھنے والے کے بیٹوں میں سے کوئی اپنی بیوی کو طلاق بھی دے دیگا۔ اور بعض دفعہ بڑوں کی طرف سے خوشخبری پہنچانے والے سے تعبیر کی جاتی ہے۔

صاحب خواب اپنے دشمنوں کے مقابلے میں کامیاب ہوگا۔ اور ہو سکتا ہے کہ امامت وحکومت پر فائز ہو کر عدل وانصاف کرنے والا ہو۔

Share via
Copy link
Powered by Social Snap