خواب میں سورۃ الناس کی تلاوت کی تعبیر

جس نے خواب میں سورۃ الناس یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو یہ دلالت کرتا ہے اس کے کسی کام کا اس سے ہم آہنگ ہونے پر اور پھر دشمن پر کامیاب ہونے پر۔اور کہا گیا کہ اس سے جادوگروں کا جادواور شیطان کے مکر اور وسوسے ہٹاۓ جائیں گے اور کہا گیا کہ وہ وسوسوں میں مبتلا ہوگا۔

اور کہا گیا کہ اس کی تلاوت دلالت کرتی ہے گھر والوں کے اکٹھے ہونے پر اور کہا گیا کہ لوگ اس سے محفوظ ہوں گے۔ اور وہ مکر وفریب اور چالبازی اور مصیبت سے مامون ہوگا۔ اور جو شخص ان کی تعبیر کی وضاحت چاہے تو اسے چاہیے کہ وہ سورت کو دیکھے اور اس حکم کے مناسب جو آیتیں ہیں انکے مطابق حکم لگائے۔ اور ہر آدمی کے لیے وہی حکم لگائے جو اس کے مناسب ہو۔ پس جو قرآن پاک میں سے دیکھے نفع کا حصول یا برائی کو دور کرنا پس اس کا خواب میں اسی شرط پر دیکھنا دلالت کرتا ہے۔

khwab me surah naas ki tabeer
Share via
Copy link
Powered by Social Snap