جس نے خواب میں سورۃ الاعلی یا اس کا کوئی حصہ ۔پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو جعفر صادق فرماتے ہیں کہ وہ بہت زیادہ تسبیح کرنے والا ہوگا اور کہا گیا کہ وہ آخرت کو دنیا پر ترجیح دے گا۔
اور بعض نے کہا کہ اس پر بھولنے کا مرض طاری ہونے کا خوف ہے۔ مگر اس کے لیے قوت حافظہ کی امید بھی کی جاتی ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ اس کے لیے آسانی پیدا ہوگی۔
