خواب میں سورة الاحقاف کی تلاوت کی تعبیر

جس نے خواب میں سورۃ الاحقاف یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو وہ عجائب کو ڈھونڈ لے گا۔ اور اللہ تعالی کی عظمت اور بادشاہت میں غور و فکر کریگا۔ اور کہا گیا کہ وہ اپنے والدین کی نافرمانی کرے گا۔

اور پھر اس سے صحیح توبہ کر یگا۔ اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کر یگا۔ اور حضرت جعفر صادق فرماتے ہیں کہ جس نے سورۃ الاحقاف کی خواب میں تلاوت کی تو ملک الموت اس کے پاس بڑی اچھی صورت میں آئے گا۔ اور اس سے نرمی سے پیش آئے گا۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ اسے اس طرف سے جہاں سے اسے بھلائی کی امید ہوگی سختی اور غم ملے گا۔

khwab me surah ahqaf ki tabeer
Share via
Copy link
Powered by Social Snap