جس نے خواب میں سورۃ الاحزاب یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ اپنے اہل خانہ سے ضد کر نے والا ہوگا۔ اور ایسا ہی حضرت جعفر نے بھی فرمایا اور کہا گیا کہ وہ پر ہیز گاروں میں سے ہو گا۔
اور حق کا اتباع کریگا۔ اور کہا گیا کہ وہ حق کہنے والا اور باطل سے اعراض کرنے والا ہوگا۔ اور وہ نیک لوگوں سے محبت کر نے والا ہو گا۔ اور اسے عذاب قبر سے امان دی جائیگی۔ اور کہا گیا کہ وہاں سے اس کی مدد اور نصرت ہوگی جہاں وہ جانتا بھی نہیں۔
