خواب میں سورة آل عمران کی تلاوت کی تعبیر

جس شخص نے خواب میں دیکھا کہ اس نے سورۃ آل عمران یا اس کا کچھ حصہ تلاوت کیا۔ یا اس پر تلاوت کیا گیا۔ تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور نافع اور ابن کثیر فرماتے ہیں کہ وہ اپنے اہل و عیال میں کم وقت رہے گا۔

اور اس کو بڑی عمر میں اولاد نصیب ہوگی۔ اور وہ بہت سفروں والا ہوگا۔ اور کہا گیا کہ وہ لوگوں میں بڑا مقبول ہو گا۔ اور ہرقسم کی غلطیوں سے پاک ہو گا۔ بے دین لوگوں سے انکے دین کے بارے میں جھگڑا کرے گا۔ اور یہ بھی ایک قول ہے کہ وہ رزق اور برکت پائیگا۔ اور اسکا ذھن صاف ہوگا اور اس کے نفس میں پاکی آئیگی۔

اس کا قاری اب اپنی توجہ دین کی حفاظت اور خدمت کی طرف مرکوز کرے گا۔ وہ حلال رزق حاصل کرے گا۔ اور دنیا و آخرت میں خوش نصیب ہوگا۔

surah aal imran tilawat ka khwab tabeer
Share via
Copy link
Powered by Social Snap