خواب میں سورة النساء کی تلاوت کی تعبیر

جس نے خواب میں سورۃ النساء پڑھی یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر اس کی تلاوت کی گئی دلیل ہے اس کی آزمائش ایک ایسی عورت کے ساتھ ہوگی۔ جو ا سکے ساتھ اچھا سلوک نہیں کریگی۔ اگر وہ طالب علم ہو تو علم میراث میں ماہر ہوگا۔ اور امام جعفر صادق فرماتے ہیں کہ جو خواب میں اس کی تلاوت کرے گا۔ تو آخر عمر میں اس کے ساتھ ایک ایسی عورت ہو گی۔ جو ا سکے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر یگی۔

اور ا بن فضالہ فرماتے ہیں کہ وہ بہت تنگدست اور زبان کا تیز ہو گا۔ ایسا ہی امام کسائی حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت حمزہ علی رضی اللہ عنہ نے بھی فرمایا اور ان کے علاوہ بعض حضرات نے کہا کہ وہ میراثوں کو تقسیم کر دیگا۔ اور آزاد عورتوں سے مصاحبت کرے گا۔ اور لمبی عمر کے بعد ان کی وراثت پائے گا۔ اور وہ اس کی وراثت پائیں گی۔ اور کہا گیا کہ وہ ایک نیک بیوی پائے گا اور اس پر قادر ہوگا۔ اور وہ پڑوسیوں والا ہوگا یعنی انکا خیال کر نے والا۔

surah nisa tilawat ka khwab tabeer
Share via
Copy link
Powered by Social Snap