خواب میں سورة المائده کی تلاوت کی تعبیر

جس نے خوب میں سورۃ المائدہ پڑھی یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابن کثیر فرماتے ہیں کہ وہ بڑا سخی ہو گا۔ اور کھانا کھلانے کو پسند کرے گا۔ اور کہا گیا کہ اسے یقین عطا ہو گا۔ اور عبادت اور خشوع نصیب ہوگا۔ اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے شہر کے حاکم ہونے پر اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ بلند مرتبہ پائے گا۔ اور اس کا یقین قوی ہو گا اور بڑا نیکو کار ہوگا۔

اور کہا گیا کہ اللہ پاک اسکی دعا کو قبول کریں گے۔ اور وہ فراخی مال پائیگا۔ اور اسے اجر دیا جائے گا۔ ایک ایک یہودی اور نصرانی کے تعداد کے مطابق۔ اور اس پر ایک سنگدل قوم کے ذریعے آزمائش آئے گی۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ اسے برکت اور رزق عطا ہوگا۔

surah maidah tilawat ka khwab tabeer
Share via
Copy link
Powered by Social Snap