جس نے خواب میں سورۃ الانبیاء یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو امام جعفر صادق فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی اسے بہت رزق عطا فرمائیں گے اور کہا گیا کہ اسے انبیاء کرام کا علم اور ان کا خشوع وخضوع اس کو نصیب ہوگا۔
اور کہا گیا کہ وہ تنگدستی کے بعد کشادگی اور سختی کے بعد آسانی پائیگا۔ اور اللہ تعالی اسے علم اور خشوع نصیب فرمائیں گے۔ اور کہا گیا کہ وہ انبیاء پر دعا اور درود کر نے والاشخص ہوگا۔ اور اپنے دشمنوں پر غالب آئیگا اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اسے امانتداری اور نیکوں میں بلندی عطا فرمائیں گے۔
