خواب میں سورۃ یوسف کی تلاوت کی تعبیر

جس نے خواب میں سورۃ یوسف یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابن کثیر فرماتے ہیں۔ کہ اپنے خاندان میں سے اس کے بہت سے دشمن ہوں گے اور اسے سفر میں بہت خوشحالی اور مال ملے گا۔ اور کہا گیا کہ اس پر ظلم کیا جائے گا۔ جیسا کہ حضرت یوسف پر خزانوں کے معاملے میں ظلم کیا گیا تھا۔

اور دلیل ہے وہ سفر کرے گا پھر کسی شہر کا یا زمین کے کسی حصے کا مالک ہوگا۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اسے اچھا یقین، جمال اور خوبصورتی حاصل ہوگی۔ اور کہا گیا کہ وہ ریاست اور مال حاصل کرے گا۔ اور اللہ تعالی اس پر موت کے سکرات کو آسان فرمائیں گے۔ اور کہا گیا کہ وہ خوشخبری اور خبر حاصل کرے گا۔ اور فقر کے بعد غنا ذلت کے بعد عزت اور تنگدستی کے بعد خوشحالی حاصل ہوگی۔

surah yousaf tilawat ka khwab tabeer
Share via
Copy link
Powered by Social Snap