جس نے خواب میں سورۃ الرعد یا اس کے کچھ حصے کی تلاوت کی یا اس پر تلاوت کی گئی تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت جعفر صادق فرماتے ہے کہ اس کی موت قریب آ گئی ہے اور بعض نے کہا کہ وہ دعاؤں کو یاد کرنے والا ہو گا اور اس پر بہت جلد بڑھا پا آئے گا۔
اور کہا گیا کہ وہ بادشاہ کے خوف سے محفوظ ہوگا اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ اللہ پاک کے سامنے بہت زیادہ گڑ گڑانے والا ہوگا۔ اور اسے قیامت تک ہر بادل کے وزن کے برابر ثواب ملتا رہیگا اور وہ اللہ تعالی کے وعدوں کو پورا کر نے والا ہوگا۔
