خواب میں سورۃ ابراہیم کی تلاوت کی تعبیر

جس نے خواب میں سورۃ ابراہیم یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو حضرت جعفر صادق فرماتے ہیں کہ میرے والد رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا ہے۔ کہ میں نے حضرت حاجب بن عبداللہ سے اس کے خواب میں تلاوت کر نے والے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت عائشہ کوفرماتے ہوئے سنا کہ تسبیح کر نے والوں میں سے اور توبہ کرنے والوں میں سے ہوگا۔

اور کہا گیا کہ سورۃ ابراہیم کی تلاوت غموم و هموم کو دور کر نے کا سبب ہے۔ اور دلیل ہے قیامت کے دن تک جتنے لوگوں نے بت پرستی کی ہے انکے برابر اس کو ثواب ملے گا۔ اور دنیا میں جتنی چیزوں سے بچا جاتا ہے اللہ تعالی اس کو ان سے نجات دے گا اور کہا گیا کہ اس کے دینی معاملات اچھے ہونگے اور اس کے معاملات اللہ کے سپرد ہوں گے۔

اس کا پڑھنے والا کثرت سے اللہ کی تسبیح کرے گا اور اللہ کے حضور کثرت سے توبہ کرے گا۔

surah ibraheem tilawat ka khwab tabeer
Share via
Copy link
Powered by Social Snap