جس نے خواب میں سورۃ الکھف یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابن کثیر فرماتے ہے کہ وہ لمبی عمر پائے گا اور اچھی حالت والا ہو گا اور اپنی زندگی میں بہت خوشحالی پائیگا۔ اور بعض نے کہا کہ وہ یہاں تک زندہ رہے گا کہ زندگی سے تنگ آ جائیگا۔
اور دین کی تمام چیزوں کی حفاظت کرنے والا ہو گا۔ اور اسے ہر جنس کا بہت مال ملے گا اور اپنے خواہشات کو پائے گا۔ اور کہا گیا ہے کہ اسے دشمن یا اور کسی بڑے سے خوف لاحق ہو گا۔ اور اس کے بعد اسے امن نصیب ہو جائے گا۔ اور دشمنوں اور شرور سے نجات ملے گی۔
