خواب میں سورة البقره کی تلاوت کی تعبیر

جس نے خواب میں دیکھا کہ اس نے سورۃ البقرۃ یا اس کا کچھ حصہ تلاوت کیا یا اس پر تلاوت کیا گیا تو نافع اور ابن کثیر رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ اسے علم نصیب ہوگا اور اس کی عمرطویل ہوگی اور اس کے دین میں اصلاح ہوگی اور اولاد کے معاملے میں اسے نجات نصیب ہوگی۔

اور امام کسائی نے بھی اس کی موافقت کی ہے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ جس نے اس سورۃ کی یا اس کے بعض حصے کی خواب میں تلاوت کی تو وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو گا۔ اور اس کا رزق دوسری جگہ ہوگا اور ابن رضالہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ خواب میں تلاوت کرے تو اگر وہ قاضی ہے تو اس کی مدت معینی معزولی قریب آگئی ہے۔

اور اگر وہ عالمہ ہے تو اس کی عمر لمبی ہے اور اس کے حالات اچھے ہو نگے۔ اور بعض علماء نے فرمایا کہ جس نے سورۃ البقرہ کی تلاوت کی تو وہ دین کو جمع کرنے والا اور نیکیوں کی طرف جلدی کرنے والا ہو گا۔ اور اس کی عمر لمبی ہو گی اور وہ تکلیفوں اور مصیبتوں پر صبر کرنے والا ہو گا۔ اگر اس نے آیتہ الکرسی کی تلاوت کی تو یہ اس کے حافظہ اور ذکاوت کی دلیل ہے۔ اور سورۃ البقرہ کی تلاوت دلالت کرتا ہے ایسے میراث پر جس میں بیٹے چچا کی طرف سے جھگڑا ہوگا۔

surah baqra tilawat ka khwab tabeer
Share via
Copy link
Powered by Social Snap