خواب میں سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی تعبیر

جس نے خواب میں سورۃ فاتحہ پڑھی تو دلیل ہے اللہ پاک اس پر خیر کے اسباب کو کھول دیں گے۔ اور نافع ابن کثیر، جعفر صادق اور سعید بن مسیب رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں۔ کہ جس نے دیکھا کہ وہ سورۃ الفاتحہ کو یا اس کے کچھ حصے کو پڑھ رہا ہے۔ تو دلیل ہے وہ کوئی دعا کریگا اور وہ دعا قبول ہوگی اور یہی قول امام کسائی کا بھی ہے۔ اور انہوں نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اسے کوئی فائدہ حاصل ہوگا جس سے وہ مالدار ہو جائگا۔

اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نیند میں اس کی تلاوت کر نے والا سات مختلف عورتوں سے شادی کر یگا اور وہ شخص مستجاب الدعوات ہوگا اور اس پر دلیل حضورﷺ کا عمل ہے پس حضور ﷺ اس کو دعا سے پہلے اور دعا کے بعد پڑھا کرتے تھے۔

اور حضرت عمر بن الخطاب فرماتے ہیں کہ جو نیند میں اس کی تلاوت کرے تو وہ دین کے معاملے میں محفوظ رہیگا۔ یعنی اس کے دین کو کوئی خطرہ نہیں۔ لیکن اگر وہ شخص بیمار ہو تو یہ اس کے قرب موت کی علامت ہے۔

اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ جس نے خواب میں سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی یا اس کا کچھ حصہ تلاوت کیا یا اس پر اس کی تلاوت کی گئی تو اللہ تعالی اس پر شر کے دروازوں کو بند کر دیں گے۔ اور خیر بھلائی کے دروازوں کو کھول دینگے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواب میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت حج کی علامت ہے۔

surah fatiha tilawat ka khwab tabeer
Share via
Copy link
Powered by Social Snap