خواب میں سورة طہٰ کی تلاوت کی تعبیر

جس نے خواب میں سورۃ طہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابن کثیر فرماتے ہیں کہ وہ جادوگروں سے دشمنی کرے گا اور اللہ تعالی اس کے ذریعے جادوگروں کے جادو کوتوڑیں گے۔ اور کہا گیا ہے کہ وہ تہجد اور نیک کاموں کو پسند کرنے والا ہو گا۔

اور کہا گیا کہ دین کے کاموں میں سستی کر ے گا۔ اور پھر اس سے رجوع کرے گا اور متنبہ ہو گا۔ اور کہا گیا کہ اگر وہ مسافر ہو یا اپنے گھر والوں سے غائب ہو تو لوٹ آئے گا۔ اور اس کے ہاتھ سے بعض شریر ہلاک ہوں گے۔ اور اسے مہاجرین اور انصار کی تعداد کے برابر ثواب ملے گا۔ اور اللہ تعالی اسے دشمنوں پر فتح نصیب فرمائیں گے۔ اور اس کا حساب آسان فرمائیں گے۔ اورفرشتے اس سے مصافحہ کریں گے۔ اور اس کے لیے دعائے مغفرت کریں گے۔

surah taha tilawat ka khwab tabeer
Share via
Copy link
Powered by Social Snap