خواب میں سورۃ الانفال کی تلاوت کی تعبیر

جس نے خواب میں سورۃ الانفال یا اس کے کچھ حصے کی تلاوت کی یا اس پر تلاوت کی گئی تو ابن عباس فرماتے ہیں کہ وہ بڑا معزز اور کامیاب ہوگا۔ اور ایسا ہی امام جعفر صادق نے فرمایا اور انہوں نے یہ بھی فرمایا ہے۔ کہ دین کے معاملے میں وہ سلامتی سے رہے گا۔ اور ابن فضالہ نے فرمایا کہ اگر وہ بادشاہ ہو تو کا میاب ہو گا۔

اور اگر وہ عالم ہوتو وہ متقی اور پر ہیز گار ہو گا۔ اور بعض علماء نے فرمایا کہ اسے دشمنوں پر غلبہ حاصل ہوگا۔ اور ان سے غنیمت حاصل کرے گا۔ اور کہا گیا کہ اسے غنیمت کی طرف سے حلال مال عطا ہو گا۔ اور قیامت کے دن حضور اس کے لئے سفارش کر یں گے۔

surah anfaal tilawat ka khwab tabeer
Share via
Copy link
Powered by Social Snap