جس نے خواب میں سورۃ البروج یا اس کا کوئی حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو حضرت امام جعفر صادق فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی اسے مسائل کی معرفت علم وعمل اور دین میں قوت کے اعتبار سے لوگوں میں محبوب بنا دینگے۔
اور کہا گیا کہ اسے علم نجوم عطا ہوگا۔ اور کہا گیا کہ یہ دلالت کرتا ہے کہ جھوٹی گواہی پر کہ اس نے گواہی دی۔ حالانکہ اس نے دیکھا نہیں۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کو غموں سے نجات ملے گی۔
