جس نے خواب میں سورۃ الحاقہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو اگر وہ منبر پر کھڑا تھا تو اسے اسلام میں کوئی بدعت نکالنے پر سولی پر چڑھایا جاۓ گا۔ اور ابن مسیب فرمایا کہ اگر کسی نے اس کی تلاوت کی اور وہ بیٹھا ہوا تھا تو اسے کوڑے مارے جائیں گے۔ اور جعفر صادق نے فرمایا کہ اگر اسے کسی بادشاہ نے پڑھا تو دلیل ہے.
اسکی بادشاہت زائل ہو جائیگی۔ اور اگر کسی گواہ نے پڑھا تو دلیل ہے وہ گواہی سے رک جآئے گا۔ اور اگر کسی بیمار نے پڑھا تو اشارہ ہے وہ مر جآئے گا۔ اور اگر کسی عورت نے پڑھا تو علامت اس کا شوہر سے طلاق دیگا۔ اور اگر اسکی تلاوت ایک ایسے شخص نے کی جو علم کی طرف منسوب کیا جا تا ہے۔ یعنی عالم نے تو تعبیر ہے اسے کوڑے مارے جائیں گے۔
ایسا ہی عبداللہ بن فضالہ وغیرہ نے بھی کہا ہے اور کہا گیا کہ وہ اللہ تعالی کا بہت قرب حاصل کر نے والا ہو گا۔ اور کہا گیا کہ وہ کسی مصیبت میں واقع ہو گا اور اللہ تعالی اس کی تو بہ کو قبول کریں گے۔ اور کہا گیا کہ اگر وہ حق پر تھا حق اس کے ہاتھ پر قائم ہوگا۔
