جس نے خواب میں سورۃ ہود یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو حضرت عمر فرماتے ہیں کہ وہ زیادہ دشمنوں والا ہو گا۔ اور حضرت جعفر” فرماتے ہیں کہ وہ سفر کو ترجیح دے گا۔ اور لمبی عمر پائیگا۔ اور کہا گیا کہ اسے کھیتی باڑی میں سے رزق عطا ہوگا۔ بشرطیکہ وہ صحیح یقین اور اللہ پر اچھا گمان رکھے۔ اور اسے اجرعطا ہوگا۔
حضرت نوح علیہ السلام کی تصدیق اور تکذیب کرنے والوں کی تعداد کے مطابق۔ اور قیامت کے دن وہ اللہ تعالی کے ہاں شفاعت کرنے والوں میں سے ہوگا۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ جو اس کی تلاوت کر یگا تو وہ سفر کرے گا۔ اور ھدایت اور دنیا پائے گا۔
