خواب میں سورة النمل کی تلاوت کی تعبیر

جس نے خواب میں سورۃ النمل یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اورابن کثیر فرماتے ہیں کہ وہ اپنی قوم کا سردار ہو گا۔ اور ابن فضالہ نے فرمایا کہ وہ صاحب علم ہو گا اور کہا گیا کہ اسے بادشاہت سمجھداری اور عزت نصیب ہوگی۔

اور کہا گیا کہ وہ مستجاب الدعوات ہوگا۔ اور حضرت سلیمان علیہ السلام کی تصدیق کرنے والوں کے عدد کے برابر اسے اجر عطا ہوگا۔ اور وہ لا الہ الا اللہ پڑھتا ہوا قبر سے نکلے گا۔

surah namal tilawat ka khwab tabeer
Share via
Copy link
Powered by Social Snap