جس نے خواب میں سورۃ القصص یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو حضرت ابو بکر صدیق فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی اسے آزمائیں گے بیابان میں زمین کی کسی چیز کے ذریعہ۔ اور حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں کہ وہ آزمائش شہر میں ہوگی۔
اور بعض علماء نے کہا کہ اللہ تعالی اسے تلاوت کی وجہ سے حکمت اور خیر عطا فرمائیں گے۔ اور وہ قارون کے خزانوں کو حلال طریقوں سے پائے گا۔ اور کہا گیا کہ اسے علم اور فہم نصیب ہوگا۔
