جس نے خواب میں سورۃ الاخلاص یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو دلیل ہے وہ اللہ تعالی کی توحید بیان کرے گا اور اس کی اولا دکبھی بھی نہیں ہوگی۔ اور اس وقت تک نہیں مرے گا۔ جب تک کہ وہ تمام اہل کو دفن نہ کر دے اور کہا گیا کہ اسے اسم اعظم کا علم ہوگا۔
اور اس کی دعا قبول ہوگی اور اس کی حالت اچھی ہوگی۔ اور کہا گیا کہ اگر وہ ڈرا ہوا ہو تو امن پائے گا اور اگر وہ مظلوم ہو تو اللہ تعالی اس کی مدد کریں گے۔ اور بعض دفعہ یہ عمر اور زندگی کے ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے اور کہا گیا کہ اسے پکی توبہ اور صحیح ایمان نصیب ہوگا۔
