جس نے خواب میں سورۃ تبت یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو دلیل ہے وہ اپنے مال کو وہاں خرچ کریگا جہاں اللہ تعالی راضی نہ ہوں گے۔ یعنی غلط راستوں میں اور اگر اس کے پاس مال نہیں ہے تو علامت ہے وہ چغل خوری کرے گا۔
یا پھر اللہ تعالی اسے ہلاک کریں گے اور وہ اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک کہ وہ اپنے تمام اہل کو دفن نہ کرے اور کہا گیا کہ اسے توحید اور مال کی قلت عطا ہوگی۔ اور کہا گیا کہ وہ ایسی عورت پر حاوی ہو گی۔ جس میں کوئی خیر نہ ہوگی اور کہا گیا کہ اسے خسارہ ہوگا اور اس کا مال ضائع ہو جآئے گا۔
