جس نے خواب میں سورۃ الجن یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو امام جعفر صادق فرماتے ہیں کہ اس کے رزق میں تنگی ہوگی پھر اللہ تعالی اس میں کشادگی دیں گے۔ اور جنات اس کے تابع ہوں گے۔
اور کہا گیا کہ وہ کسی سنگدل قوم سے جھگڑا کرے گا. اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ جنوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔ اور کہا گیا کہ اسے الہام اور اہم دقیق عطا ہوگا۔
