جس نے خواب میں سورۃ المؤمنون یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو وہ کوئی عجیب مخلوق دیکھے گا۔ جس سے لوگ بھی متعجب ہوں گے اور کہا گیا کہ اسے حج نصیب ہو گا۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ مومنین کے ساتھ جنت کے اعلی درجات میں ہوگا۔ اور کہا گیا کہ اسے ایمان بھلائی اور سچا اور خالص ایمان نصیب ہو گا۔
اور کہا گیا کہ اس کا ایمان قوی ہو گا۔ اور اس کا خاتمہ بالا ایمان ہو گا۔ اور کہا گیا کہ اسے پاکدامنی نصیب ہوگی۔ اور وہ بلاؤں سے محفوظ ہوگا۔ اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اسے دنیا میں بلندی نصیب فرمائیں گے۔ اور اس کا حشر مومنین کے ساتھ ہوگا۔ اور فرشتے اسے راحت اور روزی کی خوشخبری دینگے۔ اور اسے ان چیزوں کی خوشخبری دینگے۔ جو ملک الموت کے نزول کے وقت اس کی آنکھوں کو ٹھنڈا کریں گی۔
