جس نے خواب میں سورہ نور یا اسکا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو حضرت جعفر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ وہ ان لوگوں میں سے ہوگا جو امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کرتے ہیں۔ اور اسکی محبت اور دشمنی صرف اللہ کی رضا کی خاطر ہوگی۔ اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اسکے دل اور قبر کومنورفرمائیں گے۔
اور کہا گیا کہ اسے مرض لاحق ہو گا اور کہا گیا کہ اسے تقوی اور یقین عطاء ہوگا اگر اس نے اسکی شروع کی دس آیتیں پڑھیں تو دلیل ہے۔ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے گا۔ یا اسے چھوڑ کر مر جائے گا۔ اور جس نے اسکے شروع کا کچھ حصہ پڑھا تو علامت ہے۔ وہ سنت کو پائے گا۔ اور ہر گزرے ہوئے اور موجود مومن اور مومنہ کی تعداد کے مطابق اسے اجر عطا ہوگا۔
