جس نے خواب میں سورۃ المطفظین یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو یہ ایمان میں فطور واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ اور مسلمانوں کے مال کو نا انصافی اور نا جائز طریقوں سے لینے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
اور کہا گیا کہ اسے عدل اور وقار نصیب ہوگا۔ اور ناپ تول میں برابری کرنا نصیب ہوگا۔ اور بعض نے کہا کہ وہ ناپ تول میں کمی کرتا ہے پس اسے چاہیے کہ اس سے توبہ کرے۔
