جس نے خواب میں سورۃ القمر یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو دلیل ہے اسے جیل میں ڈالا جآئے گا اور پھر اللہ تعالی اسے جیل سے رہائی عطا فرمائیں گے۔ اور اللہ تعالی اس سے شر والوں کے شر کو دور کر یگا۔ اور قیامت میں جب وہ آئے گا تو اس کا چہرہ چودہویں رات کے چاند کی طرح چمکتا ہوگا۔
اور کہا گیا کہ وہ شک وشبہ سے تو بہ کر یگا۔ اور دین میں خرابی کے بعد اصلاح کریگا۔ اور حضرت امام جعفر صادق فرماتے ہے کہ اس پر ڈوبنے کا خوف ہے اس کے رشتہ داروں کی طرف سے خوف زدہ ہوگا۔ اور ا بن فضالہ فرماتے ہیں کہ دنیا سے وہ آزمائش کے بعد ہی نکلے گا۔
