جس نے خواب میں سورۃ الرحمن یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو تعبیر ہے کہ بے شک اللہ تعالی اسے دونوں حرموں ( مکہ و مدینہ ) میں سے کسی ایک کی طرف لے جائیں گے۔ یا دونوں عدنوں میں سے کسی ایک کی طرف یا اسکندری شہر کی طرف۔ یا اشارہ ہے ان جگہوں میں سے کسی ایک میں مرے گا۔ اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اس پر خصوصی رحمت کریں گے۔
اور کہا گیا کہ وہ قرآن پاک حفظ کرے گا اور دین کی سمجھ حاصل کر یگا۔ اور بہت زیادہ علم حاصل کر یگا۔ اور اگر اس کے دشمن ہوں تو وہ اسے نقصان نہیں پہنچاسکیں گے۔ اور کہا گیا کہ وہ بیت المقدس فلسطین میں رہائش اختیار کریگا۔ اور کہا گیا کہ وہ دنیا کی نعمتیں پائے گا۔
