خواب میں سورۃ التحریم کی تلاوت کی تعبیر

جس نے خواب میں سورۃ التحریم یا اس کا کوئی حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔ تو جعفر صادق اور ابن فضالہ فرماتے ہیں کہ وہ کسی ایسی عورت میں مبتلا ہوگا۔ جو اسے جسم اور مال کے اعتبار سے نقصان پہنچاۓ گی۔ تاہم اسے بعد میں اس پر ندامت ہوگی.

اور اس کا خاتمہ بالخیر ہوگا۔ اور حرام کاموں سے اجتناب کرے گا۔ اور ان کے قریب بھی نہیں جاۓ گا اور کہا گیا کہ وہ کسی ایسی بات پر مطلع ہو گا جو اس کے بارے میں کہی گئی ہوگی۔ اور کہا گیا ہے کہ اللہ تعالی اس کی پکی توبہ کو قبول کریں گے۔

khwab me surah tahreem
Share via
Copy link
Powered by Social Snap