جس نے خواب میں سورۃ الزخرف یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا۔۔ تو اس کے تھوڑے رزق میں کمی ہوگی اور وہ دنیا کی طلب سے کمزور ہو گا۔ یعنی دنیا کو طلب نہ کرسکے گا۔
اور کہا گیا کہ وہ زبان کا سچا اور دنیا میں کم خوشحالی والا ہوگا تاہم وہ آخرت میں سعادت والا ہوگا۔ اور وہ ان لوگوں میں سے ہوگا۔ جن سے قیامت کے دن کہا جآئے گا۔ اے میرے بندو آج کے دن نہ تمہیں کوئی خوف ہوگا ار نہ ہی تم غم کرو گے۔
